ڈاکٹر عطا الرحمان کو سال 2020ء کے لئے چائنا انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آپریشن ایوارڈ دیا گیا ہے، انھیں کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سائنسدان نے فارماکالوجی، وائرالوجی اور نینو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خدمات دیں۔ ڈاکٹر عطاالرحمان نے چین کیساتھ آرگینک کیمسٹری، جینیات اور زرعی سائنس کے شعبوں میں تعاون بڑھایا۔ ڈاکٹر عطا الرحمان کو کیمسٹری کے شعبے میں خدمات پر چین کے سب سے بڑی سائنسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھیں یہ اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیا گیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عطا الرحمان کو پاکستان میں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ وہ اس وقت وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس وٹیکنالوجی کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments