Ticker

6/recent/ticker-posts

کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹراسامہ کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی اسکریننگ کرنے والی ٹیم میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئے۔
صوبائی محکمہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے اسکریننگ کیمپ کے نگران افسر ڈاکٹر شاہ زمان نے غیر ملکی اخبار کو بتایا کہ اسامہ ریاض کا تعلق چلاس سے تھا اور وہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اگلی صبح جب گھر والوں ںے انہیں بیدار کیا تو ان کی حالت انتہائی خراب ہو چکی تھی۔ ڈاکٹر اسامہ دو دن تک تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد مقامی اسپتال میں وفات پا گئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ٹاسک فورس برائے سماجی اور ترقی نوجوانان نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر اسامہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر اپنی ویب سائٹ کے سرنامے پر شایع کر دی ہے۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments