Ticker

6/recent/ticker-posts

اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی پاکستانی قوم کا فخر

بھارتی جنگی طیاروں کو تباہ کرکے سرحدوں کا دفاع کرنے والے اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر قومی ہیرو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے. پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا جبکہ ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جہاں اس کارروائی کے ذریعے دشمن کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھا دی وہیں قوم کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔ بھارتی طیاروں کو تباہ کرنیوالے شاہینوں میں سے ایک اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی بھی ہیں جو اب قوم کی آنکھ کا تارا اور فخر کا نشان بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے عثمان پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی.

سن 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار
حسن صدیقی نے 1965 جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی یاد تازہ کر دی ہے۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں جہاں پاکستان کی بری اور بحری افواج نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ وہیں پاک فضائیہ کا کردار بھی سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ 6 ستمبر 1965ء کو جنگ کے پہلے ہی دن، پاک فضائیہ نے بری فوج کے دوش بدوش بڑا اہم کردار ادا کیا اور پٹھان کوٹ‘ آدم پور اور ہلواڑہ کے ہوائی اڈوں پر حملہ کر کے‘ دشمن کے 22 طیارے اور متعدد ٹینک، بھاری توپیں اور دوسرا اسلحہ تباہ کیا۔

لیکن جنگ کا اگلا دن، یعنی 7 ستمبر 1965ء کا دن تو پاک فضائیہ ہی کا دن تھا۔ 7 ستمبر 1965، پاکستان میں یہ دن یوم فضائیہ کے نام سے منایا جاتا ہے۔ 1965 کی جنگ میں اس روز پاک فضائیہ نے دشمن کو ایسی دھول چٹائی جس نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ 7 ستمبر 1965 کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ جنگی طیاروں کو تباہ کر کے عالمی ریکارڈ بنانے والے اسکورڈن لیڈر ایم ایم عالم کے کارنامے زندہ و جاوید اور یوم فضائیہ کا خاصہ ہیں۔ جنگ کے ہیرو اسکورڈن لیڈر محمد محمود عالم نے دشمن کے 9 جنگی طیارے مار گرائے جن میں پانچ لڑاکا طیارے تو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں تباہ کیے۔ بہادری کے صلے میں دو بار ستارہ جرات سے نوازا گیا۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments