Ticker

6/recent/ticker-posts

شاہد آفریدی فلاحی میدان میں باقاعدہ سرگرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے دبئی میں قید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'فاؤنڈیشن نے دبئی میں قید پاکستانیوں کو رہائی دلوا کر ان کے گھر والوں کو خوشی دینے کا آغاز کردیا ہے جو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے ایک نمایاں کامیابی ہے'۔ آفریدی نے تعاون کرنے پر دبئی کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 'دبئی پولیس کے ڈپٹی چیف جنرل داہی خالفان تمیم اور انسانی حقوق کی تنظیم کےسربراہ بریگیڈیئر محمدالمر کا مشکور ہوں'۔
شاہدآفریدی نے کہا کہ 'یہ ان کی فاؤنڈیشن کے لیے بہت خوشی کا دن ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کےلیے یہ ایک چیلنج تھا کہ وہ دبئی میں بڑے عرصے سے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا بندوبست کرے اور اب خوشی ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے ہیں اور اب یہ قیدی چند دن بعد واپس اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے'۔ سابق کپتان نے کہا کہ وہ دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ان کے مقصد کو اہمیت دی۔ عظیم آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو دبئی میں بھی رجسٹر کروا دیں گے اور مستقبل میں بھی دبئی پولیس کےساتھ مل کر کام کریں گے۔


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments