Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

لاہور کی یونیورسٹی کا اسٹیڈیم جنید جمشید سے منسوب

یونیورسٹی آف انیجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی) لاہور نے یونیورسٹی کے
اسٹیڈیم کومرحوم نعت خواں جنید جمشید سے منسوب کر دیا۔ یو ای ٹی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کی صدارت میں شعبہ جات کے سربراہان کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے میکینیکل انجیینئرنگ کے سابق طالب علم جنید جمشید کو گلوکاری، مذہبی تعلیمات اور نعت خوانی میں ان کی خدمات کے اعتراف میں متفقہ طور پر یونیوسٹی کے اسٹیڈیم کو ان کے نام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نوے کی دہائی میں مشہور گیت 'دل دل پاکستان' سے مقبولیت حاصل کرنے والے خوش گلو جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 661 کے ذریعے چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کے باعث جاں بحق ہوئے تھے۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments