Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پر ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے نامور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ انگلینڈ کے دورے میں ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی شرٹ پر ایدھی فاؤنڈیشن کا ’لوگو‘ آویزاں کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یارخان نے جمعہ کو لاہور میں منعقدہ تقریب میں ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے پانچ لاکھ روپے جبکہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کی رقم عطیہ میں دی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپانسر ’پیپسی‘ نے بھی دس لاکھ روپے کے عطیے کا اعلان کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ سماجی خدمات کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے اور اسے خوشی ہے کہ وہ اس ضمن میں ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی سعد ایدھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس جذبے کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی شرٹ پر ایدھی فاؤنڈیشن کے لوگو کے ذریعے دنیا ایدھی فاؤنڈیشن کی خدمات کے بارے میں زیادہ آگاہ ہوسکے گی۔
پاکستان کے تینوں فارمیٹس کے کپتان مصباح الحق، اظہرعلی اور سرفراز احمد نے پاکستان کی ون ڈے شرٹ سعد ایدھی کو پیش کی۔ اس کے علاوہ پاکستانی کھلاڑیوں کے دستخط والا کرکٹ بیٹ بھی انھیں پیش کیا گیا جس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ایدھی فاؤنڈیشن کو ملے گی

عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments