Ticker

6/recent/ticker-posts

جنت کے طلبگاروں کے لئے

ہمارے لئے میڈیا چینلز ہیروز تراشتے ہیں۔ میڈیا کا زیادہ زور تو ناچ گانے والوں کو ہی ہمارے لئے ہیرو بنا کر پیش کرنا ہے لیکن بعض اوقات ایسے افراد اور اداروں سے بھی عوام کو روشناس کروایا جاتا ہے جو خلقِ خدا کی خدمت کا کام کرتے ہیں، جو بہت اچھی بات ہے۔ ایک بڑی تعداد ایسے ہیروز کی ہے جن کا نام آپ میڈیا پر زیادہ نہیں سنتے لیکن اُن کا کام بولتا ہے۔ محمود احمد صاحب بھی ایک ایسے ہی ہیرو ہیں جنہوں نے وہ کچھ کر دکھایا جس کا ہم جیسے لوگ سوچ بھی نہیں سکتے، ان کے کام کی سب سے بڑی خوبصورتی یہ ہے کہ اُن کا کام اُن کی اپنی آخرت کو سنوارنے کے لئے بڑا اہم ہے تو وہ جنت کو تلاش کرنے والوں کو بھی پورا پورا موقع دیتے ہیں کہ اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں۔ تعلیم کے میدان میں سرگرم READ فاونڈیشن پاکستان کو میں محمود صاحب ہی کی وجہ سے جانتا ہوں جنہوں نے اس ادارے کی اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ 1994 میں بنیاد رکھی۔ 

اگرچہ محمود صاحب کی زیادہ توجہ اب کردار سازی کے لئے بنائے گئے اپنے ایک اور ادارے کی جانب مرکوز ہے لیکن اُن کے لگائے گئے پودے ریڈز فائونڈیشن کے 390 تعلیمی اداروں میں اس وقت ایک لاکھ بارہ ہزار بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ فائونڈیشن کے کام کی خاص بات ان کا یتیم بچوں کی کفالت کا پروگرام ہے۔ فاؤنڈیشن کے جنرل منیجر محمد شفیق خان کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق نرسری سے ایف ایس سی تک ان بچوں کو 6000 اساتذہ کرام تعلیم دے رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں ایک لاکھ سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور آج ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہر سال بورڈ کے امتحانات میں پہلی 20 پوزیشنز پر فاؤنڈیشن کے طلبا و طالبات، براجمان ہوتے ہیں جبکہ 50 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات پوزیشز حاصل کرتے ہیں۔ فاؤنڈیشن ضرورت کے تحت کمیونٹی کی خواہش پر کشمیر اور شمالی پاکستان میں تعلیمی ادارے بناتی ہے۔ 

تعلیمی ادارے کے لئے مخیر حضرات کو تلاش کرتی ہے اور ان اداروں کی مکمل مانیٹرنگ اور اساتذہ کی ٹریننگ کے ذریعے تعلیم و تربیت کے کام کو آگے بڑھاتی ہے۔ فاؤنڈیشن اپنے 390 تعلیمی اداروں میں سے 150 اداروں کی اپنی عمارتیں تعمیر کر چکی ہے۔ اس وقت فاؤنڈیشن کے تعلیمی اداروں میں 12 ہزار سے زیادہ یتیم بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سالانہ 36 کروڑ روپے کفالت ایتام پراجیکٹ پر خرچ کیے جاتے ہیں۔ ہر سال 1200 سے 1500 نئے یتیم بچے تعلیمی اداروں میں داخل ہوتے ہیں۔ اس سال میٹرک کے امتحان میں پہلی 20 پوزیشنز پر 36 یتیم طلبہ و طالبات بھی شامل تھے۔ فاؤنڈیشن نہ ہوتی توشاید یہ بچے زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے اور کسی منفی سرگرمی یا منفی گروہ کا حصہ بن کر معاشرے میں فساد کا ذریعہ بنتے۔ فائونڈیشن ایک یتیم بچے کی کفالت 30 ہزار روپے سالانہ سے کرتی ہے اپنی آخرت سنوارنے اور جنت کے طلب گار 30 ہزار روپے سالانہ ادا کر کے ایک بچے کے کفیل بن سکتے ہیں۔ 

فاؤنڈیشن آپ کے زیر کفالت بچے کی مکمل تفصیلات اور آپ کی ڈونیشن کی رسید آپ کو ارسال کرے گی۔ اور سال گزرنے پر آپ کو بچے کا رزلٹ مع تازہ تصویر ارسال کرے گی۔ فائونڈیشن کو اس وقت 5500 یتیم بچوں کی کفالت کے لئے اہل خیر کے تعاون کی ضرورت ہے۔ میں خود بھی فائونڈیشن کے کفالت پروگرام کا حصہ بن رہا ہوں اور میری آپ سے بھی اپیل ہے کہ آپ بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور ایک یا ایک سے زیادہ یتیم بچوں کے کفیل بنیں۔ صرف 30 ہزار روپے سالانہ سے کسی ایک بچے یا بچی کی تعلیمی کفالت کی جاسکتی ہے ۔ آپ یہ رقم ماہانہ اقساط میں بھی دے سکتے ہیں ۔ یہ یتیم بچے آپ کی معاونت سے تعلیم حاصل کریں گے اور معاشرے میں باوقار مقام حاصل کریں گے۔ آپ کا یہ عطیہ صدقہ جاریہ کا ذریعہ بنے گا۔ یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے کے لئے اسلام میں بڑا اجر اور انعام ہے۔ ڈونر اپنی رقم کا چیک بنام READ فاؤنڈیشن بنا کر فاؤنڈیشن کے ایڈریس پر اپنے نام فون نمبر اور پتہ کے ساتھ بھیج دے یا فائونڈیشن کے اکاؤنٹ میںجمع کروا کر نیچے دیے گے واٹس ایپ نمبر پر اپنی معلومات بھیج دیں۔ فائونڈیشن کا نمائندہ آپ سے رابطہ کر کے آپ کو بچے کی تفصیل اور رسید ارسال کر دے گا۔ فائونڈیشن کے ہیڈ آفس کا ایڈریس اور دیگر تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔

فیصل بینک
اکائونٹ ٹائٹل:READ FOUNDATION
اکائونٹ نمبر:3048308900031361
انٹرنیشنل بینک اکائونٹ نمبر ـ:PK21FAYS3048308900031361
سوفٹ کوڈ:FAYSPKKA
بینک برانچ : گرائونڈ فلور ، گرینڈ جور پلازہ ، مین کری روڈ ، اسلام آباد
موبائل نمبرز + 92 (0) 309 8880 811
واٹس ایپ نمبر +92 (0) 334 9272 523
ای میل ایڈریس sponsor@readfoundation.org
ویب سائٹ www.readfoundation.org
ہیڈ آفس: تھرڈ فلور الفاروق پلازہ بحریہ انکلیو روڈ چک شہزاد اسلام آباد

انصار عباسی 

بشکریہ روزنامہ جنگ

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments