Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

اسٹیٹ بینک نے آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق معروف سماجی شخصیت آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کے یادگاری سکے کی تقریب رونمائی اسٹیٹ بینک آفس کراچی میں ہوئی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے شرکت کی۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے وقف کردی تھی، ان کی کوششوں کے باعث پاکستان خطے میں اس بیماری پر قابو پانے والا پہلا ملک بنا۔

جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف کرنے پر اسٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں جذام کے مرض سے لڑنے اور اس سے متاثرہ افراد کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔ 9 دن بعد 19 اگست کو ڈاکٹر رتھ فاؤ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ گورا قبرستان میں تدفین کی گئی جس میں صدر پاکستان، وزیر اعظم، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔

 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments