ڈاکٹر ادیب رضوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے بچوں کے لیے ایک کتاب شائع کی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی جانب سے شائع اس کتاب میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ادیب رضوی کی زندگی کے مختلف پہلووں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے نوجوان نسل کو ڈاکٹر ادیب کے بچپن ، تعلیمی میدان میں کامیابیوں، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے قیام اور زندگی کے دیگر پہلووں سے روشناس کرانا ہے۔
0 Comments