Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستانی شہری کی بہادری پر شارجہ پولیس کا خصوصی اعزاز

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے پاکستانی شہری کو اس کی بہادری پر خصوصی اعزاز سے نوازا ہے۔ اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالاحد عبدالقیوم نامی پاکستانی شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی گردن سے سونے کی چین نوچ کر بھاگنے والے چور کو نا صرف پکڑا بلکہ پولیس کے آنے تک اسے اپنی گرفت میں بھی لیے رکھا اور بعد ازاں اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ چوری کی کوشش ناکام بنانے اور ملزم کو گرفتار کرانے پر شارجہ پولیس نے عبدالاحد کو خصوصی اعزاز سے نواز کر اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ شارجہ پولیس کے افسر کرنل خلیفہ نے پاکستانی شخص کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور ایک تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر کرنل خلیفہ نے عبدالاحد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عبدالاحد نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جرائم کی روک تھام میں پولیس کی مدد کی۔ جو لائق تحسین ہے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments