Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین؛ عبدالستار ایدھی تیسری پاکستانی شخصیت

معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی قائداعظم محمد علی جناح اور سابق صدر جنرل ضیاالحق کے بعد تیسری شخصیت ہیں جن کی میت کو پاک فوج کی روایتی گن کیرج وہیل کیرئیر کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا جب کہ وہ پہلے سویلین پاکستانی بھی بن گئے ہیں جن کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔
معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے اپنی بے مثال سماجی اور فلاحی خدمات کی وجہ سے دنیا بھر سمیت پاکستانیوں کے دل جیت لیے تھے اسی لیے تو انہیں وہ مقام دیا گیا جو اس سے پہلے قائد اعظم محمد علی جناح، سابق صدر جنرل ضیاالحق کو دیا گیا تھا۔ عبدالستار ایدھی قائد اعظم محمد علی جناح، سابق صدر جنرل ضیاالحق کے بعد تیسری شخصیت ہیں جن کی میت کو پاک فوج کی روایتی گن کیرج وہیل کیرئیر کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔
عبدالستار ایدھی کے جسد خاکی کو نیشنل اسٹیڈیم کے بیرونی حصے سے لے کر اسٹیڈیم کے اندر بنے چبوترے تک گن کیرج وہیل کیرئیر کے ذریعے پہنچایا گیا۔ تدفین کے موقع پر فوجی اعزاز کی یہ روایت تاج برطانیہ کے دور سے شروع ہوئی تھی جب کہ ملکہ وکٹوریہ کے کفن باکس کی نقل وحرکت بھی اسی گاڑی کے ذریعے ہوئی تھی۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ بانی پاکستان اور پہلے گورنر جنرل قائد اعظم کی تدفین کے موقع پر یہ روایت نظر آئی جب کہ دوسری مرتبہ سابق صدر جنرل ضیاالحق کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی جس کے بعد اب تیسری مرتبہ عبدالستا ر ایدھی کو یہ اعزاز بخشا گیا اور یوں عبدالستا ر ایدھی یہ اعزاز پانے والے پہلے سویلین پاکستانی بھی ہیں۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments