Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

بلقیس ایدھی کو لوگ مادروطن بھی کہتے ہیں، جرمن میڈیا

پاکستان کی معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کی سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں بعض لوگ مادر پاکستان کا لقب بھی دیتے ہیں۔

ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے شروع ہونے والے ایدھی ٹرسٹ کو ملک کے سب سے بڑے اور فعال ترین ادارے ایدھی فاونڈیشن میں بدلنے میں عبدالستار ایدھی کیساتھ انکی زوجہ بلقیس ایدھی بھی ان کے شانہ بشانہ رہیں‘ بلقیس ایدھی کی ان ہی خدمات کا اعتراف اب بھارت میں کیا گیا ہے۔ بلقیس ایدھی نے بھارت سے تعلق رکھنے والی ،سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم لڑکی، گیتا کی15برس تک دیکھ بھال کی جو 10برس کی عمر میں غلطی سے پاکستان پہنچ گئی تھی۔
اس کو ایدھی سینٹر کے حوالے کر دیا گیاوہاںبلقیس ایدھی نے اس کی دیکھ بھال کی ،اس کا مذہبی تشخص برقرار رکھا اور اسے اس کے ملک واپس بھیجنے کیلیے انتھک کوششیں کیں۔
اسی اعتراف کے طور پر بھارت نے بلقیس ایدھی کو مدر ٹریسا ایوارڈ 2015ء سے نوازا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی ایک رپورٹ کے مطابق ، انھوں نے محض 16 سال کی عمر میں ایدھی صاحب کے قائم کردہ نرسنگ ٹریننگ اسکول میں داخلہ لیا اور نرسنگ کی باقاعدہ پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی۔ 1966 میں بلقیس بانو، عبدالستار ایدھی کی رفیق حیات بن گئیں۔ شادی کے بعد ان دونوں سماجی شخصیات نے بہت سے نئے فلاحی کاموں کا آغاز کیا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments